Thursday 28 January 2016

بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

40

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ماﺅ باغیوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں پولیس اہلکاروں سے بھری گاڑی زمین میں نصب دھماکہ خیزمواد کے پھٹنے کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی جب کہ حملے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کالا پہاڑکے علاقے میں ماو ¿ باغیوں کے خلاف آپریشن کے بعد واپس حسین آباد آرہی تھی تاہم حملے میں حسین آباد تھانے کے انچارچ راجیش پراساد رجک محفوظ رہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹبل،4 کانسٹبل، ایک ڈرائیوراورچوکیدارشامل ہے۔واضح رہے کہ ماو ¿ باغیوں کو کچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے کافی عرصے سے آپریشن جاری ہے تاہم وہ وقفے وقفے سے پولیس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں

عامر خان نے پہلے 90کلو وزن بڑھایا، اب25کلو کم کرنا پڑگیا

29
ممبئی(نیوز ڈیسک) عامر خان نے پہلے نوے کلو تک وزن بڑھایا اب پچیس کلو گھٹانا پڑے گا،فلم دنگل میں نوجوان پہلوان نظر آنے کے لئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ورزش شروع کر دی۔عامر خان فلم ’دنگل‘میں بھارت کے پہلوان مہا ویر سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں ،وہ فلم میں دو لڑکیوں کے باپ بنے ہیں ،ادھیڑ عمر باپ کا کردار ادا کرنے کے لئے انہوں نے اپنا وزن نوے کلو تک بڑھایا تھا۔اب فلم کےدوسرے حصے کے لئے نوجوان مہا ویر کا کردار ادا کرنے کےلئے انہیں 
اپنا وزن پچیس کلو کم کرنا ہے جس کےلئے انہوں نے کوششیں شروع کر دی ہیں